مودی اور آر ایس ایس کی اتراکھنڈ مندر میں بھی کرپشن کا انکشاف

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کو نام نہاد ہندو ریاست بنانے کی دعویدار مودی حکومت نے اپنے مذہب کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا۔

رام مندر کرپشن کیس کے بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مندر میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق اتراکھنڈ مندر کے فنڈز کو وی آئی پی مہمانوں کی میزبانی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، تحقیقات میں 60 ہزار روپے بی جے پی کی ریاستی سیکرٹری نیہا جوشی کے نام پر خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

بی جے پی کی اعلیٰ قیادت رام مندر چوری کے معاملے کی ذمہ داری سے کیسے بچ سکتی ہے؟،جبکہ بھارتی وزیر پریانک کھرگے نے رام مندر کیس پر آر ایس ایس سے سر عام معافی کا مطالبہ کر دیا۔

کمیونسٹ پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سوریا کانت پانڈے کا کہنا تھا کہ اگر آر ایس ایس ٹرسٹ کو لوٹ مار سے نہیں بچا سکی تو دوبارہ ان افراد کو شامل کرنا قابل اعتراض ہے، رام مندر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے بھی بدعنوانی جاری رہی، رام مندر عطیات چوری کے معاملہ کے ایک ماہ بعد بھی مودی نے اب تک عوامی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بھارتی رکن صوبائی اسمبلی ساگریکا گھوش نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کیس پر سخت تنقید کے باوجود مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلنا انتہائی تشویشناک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...