ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام، 29 ممالک کے معاہدے پر دستخط
شنگھائی: (ویب ڈیسک) ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر29 ممالک نے دستخط کر دیئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا کہ ڈبلیو اے آئی سی اوایک آزاد بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہوگی، جس کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کیا جائے گا، معاہدے پر دستخط کرنے والے 29 ممالک میں پاکستان، روس، قازقستان، لاؤس اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، جو تنظیم کے بانی ارکان ہوں گے۔
معاہدے کے مطابق تنظیم اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد کی پاسداری، باہمی مشاورت، مشترکہ تعاون اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت کام کرے گی اور انسانی فلاح کو اپنی سرگرمیوں کا محور بنائے گی۔
تنظیم کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی نظم و نسق کو فروغ دینا، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مصنوعی ذہانت محفوظ، منصفانہ اور انسانیت کے لیے مفید ہو تاکہ اس کی صحت مند اور منظم ترقی سے پوری دنیا مستفید ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments