نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے۔

نارووال میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا گیا جہاں ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو محنت کو اپنا شعار بنانا ہو گا، میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت برقرار رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا  کہ حکومت "اڑان پاکستان" پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...