عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح کم کردی
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔
قومی بچت سکیم سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیاگیا جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جب کہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا12.6 فیصد ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments