لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں قائم ایک نجی ہوٹل سے نیدرلینڈ کے رہائشی غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بگ نامی غیر ملکی شہری اپنے ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
علاوہ زیں ابتدائی طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments