ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عمل درآمد سختی سے جاری ہے، سینٹ کام

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کی بندرگاہوں پر دوبارہ عائد کی گئی بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 جولائی سے دوبارہ نافذ ہونے والی اس بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 5 بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران ایک جہاز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ بحری ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...