مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال
شکرگڑھ:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں کہ وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں۔
اپنے آبائی علاقے شکرگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کہ بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مہاجرین کی نشستیں ختم کرانا چاہتا تھا، تاہم مہاجرین کو چاہیے کہ وہ 27 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ثابت کریں کہ وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہاجرینِ مقیم پاکستان کو جموں و کشمیر سے کوئی الگ نہیں کر سکتا اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسا مؤثر جواب ملا جسے اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آئی، پاکستان نے ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کا سفر طے کیا۔
احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ایران۔امریکہ امن معاہدے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں نے پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 27 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر ترقی کے سفر کو جاری رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments