بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں شکست، انگلینڈ نے ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی
لارڈز:(دنیا نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے میچ میں 27 رنز سے ہراکر ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنا لیے اور بھارت کو جیت کے لیے 388 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 192 رنز کی تاریخی شراکت قائم کی جو بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ بن گئی۔
بھارتی ٹیم 388 رنز کے تعاقب میں 360 رنز تک محدود رہی اور روہت شرما کی سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت نے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments