ایران کا مزید امریکی ڈرونز اور ایک کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے مزید امریکی ڈرونز اور ایک کروز میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی آر جی سی کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے، ڈرون جنوبی ایران میں آپریشنل علاقوں کی جاسوسی اور نگرانی میں مصروف تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے جنوب مغربی شہر اہواز کی فضائی حدود میں ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون بھی مار گرایا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی فوج نے مغربی ایران میں امریکی کروز میزائل کو بھی کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...