آزاد کشمیر کے مستقبل کیلئے آئینی کنونشن بلایا جانا چاہیے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے مستقبل کیلئے آئینی کنونشن بلایا جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران انہیں مظاہرین کی جانب سے ایک خط موصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کسی ایک فرد یا ادارے کی جیب میں نہیں بلکہ کشمیری عوام کو خود کرنا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو حقِ حاکمیت، روزگار اور دیگر بنیادی حقوق فراہم کرنا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک آئینی کنونشن بلایا جانا چاہیے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آئینی حل نکالا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو شفاف، آزاد اور غیرمتنازع بنایا جائے تاکہ عوام اپنی حقیقی نمائندگی کا انتخاب کر سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...