آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی

مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کے بعد خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم شاہین کوثر ڈار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

اِسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب، مریم ادریس اور مریم زمان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید شامل ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست پر سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی مدمقابل ہوں گے۔

بیرون ملک مقیم ریاستی باشندگان کی مخصوص نشست پر امیدوار کا بلامقابلہ انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔

مزید برآں خواتین، ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز اور علما و مشائخ کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...