ایران نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا: کویتی حکام
کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے ملک میں شہری اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی قابل مذمت جارحیت کے دوران وزارت بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی سے وابستہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کویتی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کے باعث متعدد مقامات پر آگ لگ گئی جبکہ اہم سرکاری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments