مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ماں اور بیٹی زخمی

پشاور: (دنیا نیوز) مردان میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مرادن کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...