بلوچستان کے اضلاع سوراب اور قلات سے 5 افراد کی نعشیں برآمد
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے اضلاع سوراب اور قلات سے 5 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سوراب میں قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی نعشیں ملی ہیں، جبکہ قلات کے علاقے رودینجو سے مزید دو افراد کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام نعشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، شناخت اور شواہد کی بنیاد پر مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments