کویت میں امریکی میزائل نظام کو میزائلوں سے نشانہ بنایا: ایرانی فوجی

تہران (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی میزائل نظام کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ اس کے تھنڈر آپریشن کے 18ویں مرحلے کا حصہ تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایران پر کئے گئے امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔ایرانی فوج کے مطابق حملے کا ہدف کویت میں واقع کیمپ عریف جان میں تعینات امریکی میزائل نظام تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...