پنجاب حکومت کا وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم کیلئے باضابطہ رابطہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے پاسکو سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے حصول کے لئے وفاق سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب کو پہلے سے منظور شدہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاسکو کے پاس پنجاب کی 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے سے موجود ہے، مزید 8 لاکھ ٹن کی فراہمی کے بعد مجموعی مقدار 10 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق گندم کے حصول کا مقصد مارکیٹ میں رسد اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...