سیم نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

خیرپور: (دنیا نیوز) کوٹ ڈیجی کے نواحی گاؤں میر محمد سولنگی میں دو بچے سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے مطابق 6 سالہ اسراء اور 8 سالہ سجاد اجن دیگر بچوں کے ساتھ سیم نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

مقامی افراد نے دونوں بچوں کی نعشیں نکال لیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں کزن تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...