نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان اجلاس کے بعد کرغزستان روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 33 ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد منیلا سے کرغزستان روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے چولپون آتا روانہ ہوئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ محمد اسحاق ڈار 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا میں پرتپاک میزبانی پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...