سپین میں پہلی بار جنگلاتی آگ پر قومی ایمرجنسی نافذ، 19 ہزار افراد کے انخلا کا حکم

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں پہلی بار جنگلاتی آگ کے باعث قومی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ کے قریب آگ پھیلنے پر 19 ہزار افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق شدید گرمی، خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث جنگلاتی آگ بے قابو ہو چکی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

2 ہزار سے زائد اہلکار اور 10 طیارے آگ بجھانے اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ میڈرڈ کی تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...