ٹیسٹ سیریز کے لیے پُراعتماد، کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے: بابر اعظم

ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کھلاڑیوں نے سیریز سے قبل بھرپور تیاری کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم گزشتہ دو ماہ سے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہی ہے اور کوشش ہوگی کہ میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر وہ پُراعتماد ہیں، جبکہ گزشتہ دورِ کپتانی کے تجربات سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، جس کی بنیاد پر وہ ایسے فیصلے کریں گے جو ٹیم کے مفاد میں ہوں۔

قومی کپتان کے مطابق موجودہ اسکواڈ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج ہے، جو ٹیم کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنائے گا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیسٹ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جو ٹیم کے لیے ایک دھچکا ہے، تاہم دیگر کھلاڑی اس خلا کو پُر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...