فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیلی آبادکاروں کی کارروائیوں کو دہشتگردی قرار دیدیا
غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی صدارتی دفتر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی قرار دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق جاری کردہ بیان میں صدارتی دفتر نے مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔
بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت آبادکار گروہوں کو مالی اور سیاسی حمایت فراہم کر رہی ہے، جس کے باعث مغربی کنارے، بشمول مشرقی یروشلم میں فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
فلسطینی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا ہے، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی میں بھی فلسطینی عوام کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments