ایم کیو ایم کا آج حیدر آباد میں سندھ حکومت کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان

حیدر آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم نے آج حیدر آباد میں سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔

علی خورشیدی نے کہا حیدرآباد میں نا اہل حکومت کے خلاف ہزاروں لوگ اکٹھے ہوں گے، پیپلزپارٹی نکمے پن میں عروج پر پہنچ گئی، ہمیں اس نظام کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں تین ماہ سے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں، بجلی، تعلیم، روزگار نہیں، حیدرآباد شہر ہے یا ریگستان، سندھ کے دوسرے بڑے شہر کا یہ حال ہے، حیدرآباد کے شہری پریشان ہیں۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو چکی ہے، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...