محکمہ موسمیات کی آج ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...