ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز ایف آئی اے میں 1 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات

کراچی: (دنیا نیوز) ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز ایف آئی اے میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات ہو گئے ہیں۔

ایس ایس یو کمانڈوز میں 25 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں، ان کمانڈوز کی تعیناتی ایف آئی اے میں ایک سال کے لیے ہوگی، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ڈیپوٹیشن پر جانے والے کمانڈوز سے ملاقات کی اور ان کو اپنا کام ذمہ داری، لگن اور دیانت داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے ایس ایس یو کا دورہ بھی کیا، انھوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی ایف آئی اے میں تعیناتی، اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کا مظہر ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن کے مطابق یہ معاہدہ ایف آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایس ایس یو کمانڈوز پہلے ایک سال خدمات انجام دیں گے، اور مزید 50 کمانڈوز اگلے ایک سال ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...