گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، فہدی جٹ گینگ کا شوٹر ہلاک
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گکھڑ منڈی کے علاقے میں محکمہ انسدادِ جرائم (سی سی ڈی) اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں فہدی جٹ گینگ کا خطرناک ملزم عمر بٹ ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور فہدی گروہ کا اہم شوٹر تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عمر بٹ کے خلاف سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ راجہ فہد عرف فہدی جٹ امریکہ میں مقیم ہے، جہاں سے وہ مبینہ طور پر تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ الزام ہے کہ بھتہ ادا نہ کرنے والوں پر عمر بٹ کے ذریعے فائرنگ کروائی جاتی تھی۔
سی سی ڈی کے مطابق فہدی جٹ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں اور انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments