اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی سنگین انسانی صورتحال پر غور کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

گفتگو کے اختتام پر اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...