وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے جسٹس ارشد حسین کا تحریر کردہ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پنشن اور پنشنری مراعات ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی حق ہیں، پنشن اور مراعات مجاز عدالت کے حکم کے بغیر نہیں روکی جا سکتیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پنشن اور مراعات کی ادائیگی میں غیرضروری تاخیر قانون کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ پنشن اور مراعات میں تاخیر کے خلاف متعدد فیصلے دے چکی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ پنشن اور مراعات میں تاخیر توہین عدالت تصور ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم کے خلاف بروقت اپیل یا نظرثانی دائر نہ ہو تو اسے حتمی تصور کیا جاتا ہے، تاخیر سے دائر نظرثانی کو بعد ازاں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا، قانونی چارہ جوئی کو بالآخر اختتام پذیر ہونا ہی ہوتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے نجی بینک کو برطرف ڈرائیور کو مراعات سمیت بحال کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 17 سال گزرنے کے بعد بھی لیبر کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونا تکلیف دہ ہے، یا درہے کہ لیبر کورٹ نے ڈیلی ویجز ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابقہ مراعات سمیت بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...