حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس
برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین فارن پالیسی کی چیف کایا کالاس نے غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کایا کالاس نے کہا کہ اگر غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ مکمل طور پر نافذ ہو جاتا ہے تو یہ امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصر، قطر، ترکیہ اور دیگر ممالک کی سفارتی کاوشیں مثبت نتائج دے سکتی ہیں۔
کایا کالاس کا کہنا تھا کہ اس عمل کی کامیابی کا انحصار تمام فریقوں کے مکمل عزم اور معاہدے پر عمل درآمد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی آمادگی کے بعد اسرائیل کو بھی غزہ سے انخلا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments