حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اگست میں بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس آزاد کشمیر انتخابات کے بعد طلب کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اب دونوں ایوانوں کے اجلاس انتخابات کے بعد منعقد ہوں گے۔
پارلیمانی ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی، جبکہ حکومت متعدد اہم بلز بھی قانون سازی کے لیے ایوانوں میں پیش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments