یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی
ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں مبینہ طور پر یوکرین نے ڈرون حملہ کر دیا۔
روسی حکام نے بتایا کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں 13 سالہ لڑکی ہلاک دو لڑکیاں زخمی ہو گئیں، حملہ بچوں کے کھیل کے میدان سے ملحقہ علاقے میں ہوا۔
روسی حکام نے حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا، روسی بچوں کے حقوق کی کمشنر نے واقعے کی شدید مذمت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments