شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
دمشق: (ویب ڈیسک) شام اور اردن نے عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی حکام نے عراق کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی پٹی کے قریب ایران نواز ملیشیاؤں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے کے بعد آگاہ کیا ہے کہ عراقی سرزمین سے شروع ہونے والے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شام نے عراقی حکام سے براہ راست رابطہ کر کے یہ وارننگ ان تک پہنچائی اور مطالبہ کیا کہ شام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کے لئے عراقی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
اردن کے سرکاری ذرائع کے مطابق اردنی حکومت نے بھی نے عراقی حکومت کو مطلع کر دیا ہے کہ اگر اردنی سرزمین پر حملے ہوئے تو وہ ایران نواز ملیشیاؤں کو نشانہ بنائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اردنی حکام نے عراقی حکومت کو ملیشیاؤں کی جانب سے اردنی سرزمین کو نشانہ بنانے کے منصوبوں بارے معلومات سے آگاہ کیا ہے۔
اردن نے عراقی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان گروہوں کی جانب سے اپنی سرزمین کے خلاف کئے جانے والے کسی بھی حملے کا عسکری جواب دے گا۔
اردن کو عراقی حکام سے توقع ہے کہ وہ ان ملیشیاؤں کو روکنے اور اس کی سکیورٹی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments