ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا
دبئی: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 6, 2026
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
ویمنز ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کے بعد کامیاب ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں ٹائٹل کے حصول کے لیے سخت مقابلے متوقع ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments