اپر چترال میں طوفانی بارشیں، سڑکیں، پل، مکانات اور زرعی اراضی متاثر، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن

اپر چترال:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں، پل، مکانات اور زرعی اراضی متاثر، پاک فوج کی امدادی و ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شدید اور مسلسل بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں، پل اور مکانات جب کہ فلیش فلڈ کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔

اِسی طرح گھور کے مختلف علاقوں جگھور گول، شوٹ اور ہنجوگول میں سیلابی ریلوں کے باعث سڑکوں، گلیوں، زرعی اراضی اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا، مٹی اور ملبہ بڑی مقدار میں جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

دوسری جانب مسلسل بارشوں کے دوران فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور امدادی و ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ بند سڑکوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے کھول کر ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی گئی۔

مقامی افراد نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی بروقت امدادی کارروائیوں اور مشکل کی گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے کے جذبے کو سراہا۔

مزید برآں سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قدرتی آفات سمیت ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...