کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل نے دو روز قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کی تھی۔
عبداللہ فضل پی سی بی میڈیکل اسٹاف اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں ری ہیب کر رہے ہیں اور ہلکی پھلکی بیٹنگ کے ساتھ پیڈل سپورٹس بھی کھیل رہے ہیں۔
علم میں رہے کہ عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کمر کی تکلیف کاشکار ہو ئے تھے جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو ئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments