سوئٹزرلینڈ نے روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع کر دی، 45 ادارے اور 9 افراد بلیک لسٹ
ماسکو: (شاہد گھمن) سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کی پیروی کرتے ہوئے روس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے اور 45 کمپنیوں و اداروں سمیت 9 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئس سٹیٹ سیکریٹریٹ فاراکنامک افیئرز (SECO) کے مطابق نئی پابندیاں 11 اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
پہلی مرتبہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے جانے والے نو افراد میں روسی سرکاری دفاعی و صنعتی کارپوریشن روسٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اولیگ یفتوشینکو، یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے سابق سربراہ الیکسی رخمانوف اور کاروباری شخصیت تاخیر گارائیف بھی شامل ہیں۔
سوئس حکام کے مطابق ان افراد پر پابندیاں روسی دفاعی صنعت اور نام نہاد "شیڈو فلیٹ" سے مبینہ روابط کی بنیاد پر عائد کی گئی ہیں۔
نئی پابندیوں کی زد میں آنے والی 45 کمپنیوں اور تنظیموں کا تعلق ڈرونز کی تیاری، فوجی الیکٹرانکس اور مختلف پرزوں کی فراہمی سے بتایا گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی جانب سے شامل کیے گئے انہی افراد اور اداروں پر یورپی یونین 15 جون کو ایسی ہی پابندیاں عائد کر چکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments