آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی تمام نقل و حرکت پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی نقل و حرکت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ حقیقت زمین پر موجود صورتحال سے دیکھی جانی چاہیے، امریکی حکام کے اعلانات اور بیانات سے نہیں۔

امریکا بدستور مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ اہم آبی گزرگاہ بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی واضح اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر نہیں سکتا۔

علاوہ ازیں یرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس وقت تک نہیں بخشا جائے گا جب تک اسے مکمل شکست نہیں ہو جاتی، ایران امریکا کا اس کی مکمل شکست تک پیچھا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجی یونٹس نے مقامی فورسز کی مدد سے مختلف سمتوں سے ہونے والے منصوبہ بند زمینی حملے کو ناکام بنایا، حالیہ جنگ میں امریکا ایران کے خلاف کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...