انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم لیڈز پہنچ گئی
لیڈز: (دنیا نیوز) پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لیڈز پہنچ گیا، قومی ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 16, 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments