پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: (دنیا نیوز ) پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں، حلف اٹھانے کے بعد چاروں ججز باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔

تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی موجود تھے، ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلاء بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...