ہری پور: گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

ہری پور: (دنیا نیوز) تھانہ بیڑ کی حدود پھلڑ میں گھریلو تنازع پر ملزم نے اپنی حقیقی بہن پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو رنجش کے باعث پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش ضروری کارروائی کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دی، اور بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...