ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس، مون سون صورتحال اور ہنگامی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا 14واں اجلاس نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر، این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی موجودہ مون سون، دریاؤں کی صورتحال، متوقع موسمی صورتحال اور ہنگامی ردعمل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ این ای او سی کی جانب سے موسم کی تازہ ترین پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ، حساس علاقوں اور ممکنہ خطرات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال، تیاریوں، ریسکیو وسائل، دستیاب وسائل اور انخلا کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فلاحی اداروں کی جانب سے جاری امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ابتدائی وارننگز کی بروقت ترسیل، امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور حساس اضلاع میں ریسپانس اداروں کی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور حفاظتی و ہنگامی اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ضلعی سطح پر پیشگی اقدامات کے ذریعے سیلابی خطرات کم کرنے اور متاثرہ و حساس آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...