ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے متحدہ عرب امارات کے ایک ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ٹینکر کو آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ سے قبضے میں لیا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی کی جانب جا رہا تھا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے گئے اماراتی ٹینکر کو ایرانی بندرگاہ بندر عباس منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ساتھ تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی لین دین روک دیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments