جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
لیڈز: (ویب ڈیسک) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کا سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جو روٹ نے ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے والے فیلڈر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی سٹیو سمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کپتان روٹ نے جمعے کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر سٹیو سمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر 219واں کیچ تھا۔ اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز کیے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستان بیٹنگ مکمل ناکام ہوگئی۔
پوری ٹیم 38ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments