پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار

لندن: (ویب ڈیسک) معروف برطانوی کرکٹ صحافی اسکیلد بیری نے پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ 50 برس کی بدترین پاکستانی ٹیم قرار دے دیا۔

سکیلد بیری نے برطانوی اخبار میں اپنے تجزیے میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ٹیم کو 50 برس کی بدترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو ایسی ٹیم کا سامنا ہے جو ڈھیلی بیٹنگ، کم رفتار باؤلنگ اور عموماً ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اسکیلد بیری کے تبصرے کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل ہوئی،بھارتی سابق کرکٹر اجے جڈیجا نے ایکس پر بیری کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا کہ وہ اس رائے کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی پر دیگر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار بھی سوالات اٹھا چکے ہیں۔ ایک اور اخبار نے بھی پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ اسکیلد بیری نے اسے 50 برس کی بدترین ٹیم قرار دیا ہے۔

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ کارکردگی نے ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ سلیکشن، کوچنگ اور کرکٹ کے مجموعی نظام پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...