قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
دبئی: (دنیا نیوز) ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم آج دبئی میں آرام کرے گی جبکہ کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments