نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی قیادت کے ساتھ کسی قابلِ اعتماد معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے ایرانی حکمرانوں کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور موجودہ قیادت کے ساتھ معاہدے کے امکان پر شکوک کا اظہار کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایران کے معاملے پر سفارت کاری کے امکانات پر بھی گفتگو کی، تاہم انہیں یقین نہیں کہ ایران کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی نتیجہ خیز معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکمرانوں کے ساتھ معاہدہ ممکن نہیں، اسی لیے سفارتی راستے سے متعلق ان کی امیدیں بہت محدود ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی نئی اقتصادی دباؤ کی مہم کو بھی سراہا، امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مزید مالی و اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

نیتن یاہو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ آبنائے ہرمز سمیت خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے ساتھ سفارت کاری، اقتصادی پابندیوں اور فوجی دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنا آنے والے دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی ایران پالیسی کے لیے اہم چیلنج ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...