خیبر پختونخوا کے مزید 32 سرکاری ہسپتال نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے کے مزید 32 سرکاری ہسپتالوں کا انتظام نجی شعبے کو دیا جائے گا، جن میں 21 کیٹگری ڈی، 5 رورل ہیلتھ سینٹرز (آر ایچ سی) اور 6 کیٹگری بی ہسپتال شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس کیے جانے والے ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹرز کی دستیابی اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی لازمی ہوگی۔ ہسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے قبل نجی اداروں کی مالی حیثیت اور استعداد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 32 سرکاری ہسپتالوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی جاری ہے، جس کے ذریعے ہسپتالوں کی موجودہ کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نجی شراکت داروں کو آؤٹ سورس کیے گئے ہسپتالوں کے لیے سرکاری بجٹ سہ ماہی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانا اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

آؤٹ سورسنگ کے بعد خیبر پختونخوا میں نجی انتظام کے تحت چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کی تعداد 50 ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...