وزیرِ اعظم کی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے سعودی سفیر کو ان کی سفارتی ذمے داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔
سعودی سفیر نواف بن سعید نے کہا کہ سفارتی ذمے داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور تعاون پر وزیرِ اعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں قیام ایک یادگار اور خوش گوار تجربہ رہا۔
نواف بن سعید نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments