پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی غیر قانونی آبادکاری بدستور جاری ہے، جنگ بندی کے بعد 1200 سے زائد فلسطینی شہید کردیئے گئے، جنگ بندی برقرار ہے تو حملے کیسے جاری ہیں؟

پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اجلاس سے خطاب میں کہا غیر قانونی آباد کاری، آباد کاروں کا تشدد اور جبری بے دخلی ختم کرنا ضروری ہے، سلامتی کونسل کے تمام ارکان مقبوضہ علاقوں کے الحاق کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور دیگر سنگین جرائم کیلئے جواب دہی یقینی بنائی جائے، پائیدار امن کے لیے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی غیر متزلزل ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کی واحد راہ منصفانہ اور جامع امن ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام 1967 سے قبل کی سرحد پر ضروری ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...