بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے لڑاکا طیارے گرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجےمیں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی جب کہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...