بلوچستان: فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے مطلوب خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، ان سے متعلق اطلاع حکومت بلوچستان کے مقررہ رابطہ نمبرز پر دی جا سکتی ہے، تاہم خواتین کا تعلق گوادر، جیونئ اور تربت سے ہے، مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔
مطلوب آٹھ خواتین کے سر کی قیمتیں دس دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن کاروائیوں میں ملوث اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments